Munajat e Maqbool with Urdu Translation PDF
مناجات مقبول اردو ترجمہ کے ساتھ
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
اَلْحَمْدُاللهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى سَیِّدِالْأَنْبِيَاءِوَالْمُرْسَلِيْنَ
دعاؤں کا یہ خوبصورت مجموعہ ” مناجات مقبول، حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ نے قرآن وحدیث کی دعاؤں سے منتخب فرمایا ہے۔ حضرت تھانوی نور اللہ مرقدہ نے ان دعاؤں کو سات حصوں میں تقسیم فرمایا تا کہ پڑھنے والوں کو سہولت کے ساتھ یومیہ ایک منزل پڑھنے کی سعادت مل سکے ۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ فرماتے ہیں یہ دعائیں خدا وند کریم اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیان فرمودہ ہیں تو پھر اس کی قبولیت میں کوئی تردد اور شک نہیں ہونا چاہئے مگر شرط یہ ہے کہ دعاؤں کی تلاوت کرنے والے اخلاص، توجہ اور پختہ یقین کے ساتھ اللہ تعالی سے طلب فرماویں۔ ان دعاؤں کو پڑھتے وقت اگر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد
ترجمہ: "مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔“
اور فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ” دعا مومن کا ہتھیار ہے" دعا عبادت کا مغز ہے اور اللہ کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ملحوظ خاطر رکھا جائے تو مجھے یقین ہے کہ ان دعاؤں کو صدق دل سے پڑھنے والا کبھی محروم نہیں ہوگا۔
ان شاء اللہ ۔
Downloan in PDF: Munajat e Maqbool
مناجات
بارگاہ رب العلمین
اے خدائے پاک رحمن و رحیم قاضیء حاجات و وهاب و کریم
اے الٰہ العلمین اے بے نیاز دین ودنیاں میں ہمارے کارساز
تو وہ داتا ہے کہ دینے کیلئے در تیری رحمت کے ہر دم ہیں کھلے
تیرے در پر ہاتھ پھیلاتا ہے جو پا ہی لیتا ہے وہ ہر مقصود کو
مانگنا ہم پر کیا ہے تو نے فرض اور سکھا ہم کو دیے آداب عرض
مانگنے کو بھی ہمیں فرما دیا مانگنے کا ڈھنگ بھی بتلا دیا
بلکہ مضمون بھی ہر اک درخواست کا تو نے یا رب خود ہمیں سکھلا دیا
ہر گھڑی دینے کو تو تیار ہے جو نہ مانگے اس سے تو بیزار ہے
ہر طرف سے ہو کے ہم خوار وتباہ آ پڑے اب تیرے در پر یا اللہ
صدقہ اپنے عزت و اجلال کا صدقہ پیغمبر کا انکی آل کا
اپنی رحمت ہم پہ اب مبزول کر یہ دعا اور "مناجات مقبول" کر
No comments:
Post a Comment